Thursday, May 9, 2024

چشتیاں میں ہاتھ سے تیار مٹی کے برتن ملک بھر میں مشہور

چشتیاں میں ہاتھ سے تیار مٹی کے برتن ملک بھر میں مشہور
December 20, 2019
 چشتیاں (92 نیوز) زمانہ قدیم میں مٹی کے برتن ہر گھر کی ضرورت ہوا کرتے تھے ۔ چشتیاں میں ہاتھ سے تیار مٹی کے برتن ملک بھر میں مشہور ہیں۔ اس مشینی دور میں بھی چشتیاں میں بنے مٹی کے برتن بنانے کا فن ابھی بھی زندہ ہیں ۔ یہاں کے رہائشی ہاتھوں سے خاص قسم کی مٹی سے برتن بناتے ہیں جن میں گھڑیں کنالیاں چاٹیاں گونٹیاں مرتبان اور تندور شامل ہیں۔ ان چیزوں کو تیار کرتے وقت صفائی کا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا ہیں۔ یہاں کے موقین 300 سو سال سے پشت در پشت اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ تیاری کے تمام مراحل سے گزارنے کے بعد ان پر مختلف بیل بوٹے نقش کر کے انہیں فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہیں۔