Friday, May 3, 2024

چریکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، نوجوان شدید زخمی

چریکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، نوجوان شدید زخمی
July 25, 2015
چریکوٹ(ویب ڈیسک)چریکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج  نے پھر فائر کھول دیا ، جس سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔ عسکری حکام کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے  چریکوٹ سیکٹر کے پولاش گاؤں کا نوجوان محمد وسیم شدید زخمی ہوگیاہے ۔ محمد وسیم کو گردن میں گولی لگی،فائرنگ کی زد میں آکر  مویشی بھی ہلاک ہوئے ۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔