Friday, April 26, 2024

چترال کی وادی کیلاش میں چاوموس فیسٹول جاری

چترال کی وادی کیلاش میں چاوموس فیسٹول جاری
December 17, 2019
 پشاور (92 نیوز) چترال کی وادی کیلاش میں چاوموس فیسٹول جاری ہے۔ غیرملکی سیاحوں نے بھی وادی کیلاش کا رخ کر لیا۔ موسم سرما اور نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لئے چترال کی وادی کیلاش میں پندرہ روزہ چاوموس فیسٹول جاری ہے۔ فیسٹول کے ذریعے وادی کیلاش کے مکین موسم سرما اور نئے سال کی آمد کا جشن منا رہے ہیں۔ فیسٹول میں کیلاش کا روایتی رقص کرکےامن، خوشحالی اور محبت کا پیغام عام کیا۔ فیسٹول میں کیلاش کے رمبور، بمبوریت اور بریر کے سات قبیلے روایتی اور ثقافتی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ ہاتھوں میں پھولوں کی پتیاں لئے بچے اور بچیاں گیت گاتے ہیں، لڑکے اور لڑکیاں پائن درخت کی شاخیں اکٹھی کرکے آگ جلاتے ہیں۔ چاوموس فیسٹیول میں شیشہ ، جیسنوک، چانجہ، بون فائر، منڈاہیک اور شارا بیرایک سمیت مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ فیسٹول بائیس دسمبر تک جاری رہے گا۔