Wednesday, April 24, 2024

چترال  میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا ، فصلیں ، باغات متاثر

چترال  میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا ، فصلیں ، باغات متاثر
July 8, 2019
چترال ( 92 نیوز) چترال   کے علاقہ گولین  میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا جس سے  فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے ، پی ڈی ایم اے  نےمتاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ چترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گولین کے ازغور گلئشیر کےپھٹ جانے سےسیلابی ریلے نے دو گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع کردیا ، سیلابی ریلے سے تین گھروں اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا ،علاقے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، علاقے میں سڑک کی بحالی کے لئے بھاری مشینری روانہ کردی گئی ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان جو گولین میں اپنی بیٹی کے گھر گئی ہوئی تھیں سیلابی ریلے کے باعث پھنس گئیں ،ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق علیمہ خان کو علاقے سے نکالنے کےلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہا ہے۔ کمشنر مالاکنڈ ریاض محسود کے مطابق سیلابی ریلے سے صرف گولین کے دو گائوں کو ملانے کی سڑک متاثر ہوئی ہے تاہم شندور جانے والے تمام راستے محفوظ اور کھلے ہیں،سیاح افواہوں پر کان نہ دھریں۔