Friday, April 19, 2024

چترال میں متاثرینِ سیلاب کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

چترال میں متاثرینِ سیلاب کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
July 9, 2019

چترال (92 نیوز) چترال میں متاثرینِ سیلاب کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان، دوائیاں اور راشن متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا۔

 چترال کے علاقہ گولین گول میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب آگیا۔ ریلے کے باعث دو دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ مقامی آبادی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور عملے کے ارکان بھی پھنس گئے۔

آرمی، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈپٹی کمشنر سمیت 70 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

 پی ڈی ایم نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھجوایا گیا ایک ٹن راشن متاثرین میں تقسیم کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق علاقے میں پیدل راستہ بحال کر دیا گیا۔

روڈز کی بحالی کا کام جاری ہے جو دو سے تین روز میں مکمل ہوجائے گی۔ ریسکیو 1122 نے سیڑھی کی مدد سے دریا عبور کرکے امدادی کام شروع کر دیا۔

 سیلابی ریلے کے بعد نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے پانچ طلباء سمیت کئی سیاح بھی پھنس گئے تھے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔