Friday, April 26, 2024

چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
July 22, 2015
چترال(92نیوز)چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف ریسکیوآپریشن جاری ہے، پاک فوج نے چترال میں آج مزید 60 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر  پاک فوج نے چترال میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں،پاک فوج نے چترال میں ریلیف اور ریسکیوآپریشن کےساتویں روزپاک فوج نےکوراغ اوربونی سے60افرادکوہیلی کاپٹرکےذریعےنکال لیا،نکالےجانےوالےافراد میں بیمار،سیاح،بزرگ اور بچےشامل ہیں ،پاک آرمی کےہیلی کاپٹر مسلسل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ، جبکہ چترال اسکاؤٹس بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں ،گزشتہ روز کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے چترال کے متاثرین سیلاب میں 125 ٹن راشن تقسیم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے چترال کے سیلاب متاثرین کیلیے 100ٹن راشن عطیہ کیا ہے۔