Sunday, September 8, 2024

چترال‘ مالاکنڈ اورسوات میں زلزلے کے جھٹکے

چترال‘ مالاکنڈ اورسوات میں زلزلے کے جھٹکے
January 23, 2016
چترال (92نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے آج چترال‘ مالاکنڈ اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان ، تاجکستان سرحد تھا جبکہ اس کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں‘ دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلوں کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان اٹھان پڑا ہے۔