Sunday, September 8, 2024

چترال : سیلابی ریلے کےمتاثرین کیلئے پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری

چترال : سیلابی ریلے کےمتاثرین کیلئے پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
July 3, 2016
چترال(92نیوز)چترال میں سیلابی ریلےکےمتاثرین کےلئےپاک فوج کی بھرپورامدادی کارروائیاں جاری ہیں،متاثرین کےلئےامدادی کیمپ لگادئیےگئےہیں جبکہ لاپتہ افرادکی تلاش بھی جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق زلزلےآئیں ،طوفان یاکوئی اورقدرتی آفت پاک فوج مشکل  کی ہرگھڑی میں عوام  کےساتھ  کھڑی ہوتی ہےچترال میں   بارش کےبعدسیلابی ریلےنےموت کا جال بچھایاتوپاک فوج سب سےپہلےمتاثرین کےزخموں  پرمرہم رکھنےپہنچ گئی۔ چترال میں ایسا  منہ زورسیلابی ریلاآیاکہ کسی کوسنبھلنےکاموقع نہ دیا۔بےقابو ریلابچوں اورخواتین سمیت متعددافرادکواپنےساتھ بہالےگیا۔افسوس ناک واقعے کی خبرملتےہی پاک فوج میدان عمل میں کودپڑی۔ فوج کےبہادرجوان    ہفتےکی رات سےریسکیواورریلیف آپریشن  میں  مصروف ہیں ۔ آئی ایس پی آرکےمطابق  متاثرین کےلئےفوری طور پرامدادی اورمیڈیکل کیمپ لگادئیےگئے۔جہاں انہیں  ہرقسم کی سہولتیں  دی جارہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے ارسون میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر غذائی اشیا اور طبی سامان لےکر پہنچ  گیا۔ جبکہ زخمیوں کو ارسون سے چترال پہنچا دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکا کہناہےمتاثرہ افرادکےلئےخوراک کی کوئی کمی نہیں جبکہ زخمیوں کوبھی بہترین طبی سہولتیں د ی جارہی ہیں۔ جوانوں نےجہاں متعددافرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاوہیں لاپتہ افرادکی تلاش کے لئےبھی دن  رات ایک کردیاہے۔