Friday, May 3, 2024

چترال: سیلابی ریلا ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 19زندگیاں بہا لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی

چترال: سیلابی ریلا ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 19زندگیاں بہا لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 26ہو گئی
July 25, 2015
چترال (92نیوز) چترال واسیوں پر سیلاب کی شکل میں قیامت گزر گئی، اتھل میں سیلابی ریلا ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت انیس زندگیاں بہالے گیا، ایک سو پچیس گھروں کو نقصان، بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں چھبیس ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چترال میں بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریاں پررپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق چترال کے علاقے اتھل میں19 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی خاندان کے8افرادبھی شامل ہیں۔ چترال میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد26 ہو چکی ہے۔