Friday, May 17, 2024

چترال : سیلابی ریلا 20 افراد کو بہا لے گیا !!! کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے !!! ہلاکتیں تیس تک پہنچ گئیں

چترال : سیلابی ریلا 20 افراد کو بہا لے گیا !!! کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے !!! ہلاکتیں تیس تک پہنچ گئیں
July 26, 2015
چترال (92نیوز) چترال میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں مکان ملیامیٹ ہو گئے جبکہ ایک سیلابی ریلا 20افراد کو بہا کر لے گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 30 افرادجاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کی نئی لہرسے مختلف علاقوں کاچترال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث کئی سیاح بھی متاثرہ علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ استنگل، بارن سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ چترال میں مزید ایک سو پچیس گھر تباہ ہوگئے جس کے بعد ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعداد دوسونوے تک جاپہنچی ہے۔ پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجا رہاہے جس کےلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ضلع بھرمیں ساڑھے سترہ ٹن راشن متاثرین میں تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ شاہراہ این 45کو چترال تک مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے سات ٹن امدادی سامان چترال پہنچا دیا گیاجبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔