Sunday, September 8, 2024

چترال سیلاب : افغانستان نے پیسے لیکر لاشیں واپس کر دیں

چترال سیلاب : افغانستان نے پیسے لیکر لاشیں واپس کر دیں
July 11, 2016
چترال (92نیوز) افغان حکام کی بے حسی اور لالچ کی انتہا ہو گئی۔ چترال میں سیلابی ریلے میں بہہ کر افغانستان آنے والی 31 لاشوں کو ان کے لواحقین کو واپس کرنے کے لاکھوں روپے وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ چترال کے علاقے ارسون میں دو جولائی کے سیلابی ریلے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ 53 جانور بھی اس سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان حکام نے ہر لاش کی واپسی کے کم از کم 10 ہزار روپے وصول کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 31 لاشوں میں سے صرف ایک لاش ارسون کے علاقہ سے ملی جبکہ باقی تمام لاشیں افغانستان کے علاقہ ناڑی اور کونڑ سے ملیں جن کو رقم ادا کرکے واپس لیا گیا۔