چترال ،سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش،دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب
اسلام آباد ( 92 نیوز) چترال اور سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش سے دریاؤں میں درمیانے درجے کے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ، دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔
چترال میں سیلابی ریلوں اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں جب کہ ترچ روڈ ، کوشٹ اور شیشی کوہ روڈ بھی بند ہیں ۔
حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ انتظامیہ نے سیاحوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی دے دیں ۔