Sunday, September 8, 2024

چترال : ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ 3افراد زخمی

چترال : ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ 3افراد زخمی
August 6, 2015
چترال(92نیوز)چترال میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ہیلی کاپٹر میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے تین زخمی ہوئے ہیں، تام باقی تمام  افراد اور کریو ممبر خیریت سے ہیں،،حادثہ کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹرسیلاب متاثرین کے لئے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا۔