Sunday, September 8, 2024

چترال: برفانی تودے تلے دبے مزید 2 طلباء کی لاشیں نکال لی گئیں،  چھے طلبا تاحال تودے تلے دبے ہیں: پی ڈی ایم اے

چترال: برفانی تودے تلے دبے مزید 2 طلباء کی لاشیں نکال لی گئیں،  چھے طلبا تاحال تودے تلے دبے ہیں: پی ڈی ایم اے
March 27, 2016
چترال (نائنٹی ٹو نیوز) چترال میں برفانی تودے کے نیچے سے مزید 2 طلباء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ دونوں طلباء کی لاشیں 9 دن بعد مل گئیں۔ چترال کے علاقہ کریم آباد سوسوم میں 9 دن قبل 10 طلباء اس وقت برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے جب وہ امتحانی پرچہ دینے کے بعد اپنے علاقوں کو واپس جا رہے تھے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ملبے سے مزید دو طلباء کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اب تک ملبے سے 4 طلباء کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 6 طلباء تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔