Sunday, September 8, 2024

چاہتے ہیں پی ٹی آئی ڈی سیٹ نہ ہو !!!! عمران خان کی سیاست میں مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہیں: خورشید شاہ

چاہتے ہیں پی ٹی آئی ڈی سیٹ نہ ہو !!!! عمران خان کی سیاست میں مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہیں: خورشید شاہ
August 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید نے کہا ہے کہ آج کا دن پارلیمنٹ کی بالادستی کا دن ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، ریاست کا مفاد چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے معاملے پر حکومت کو فراخدل ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کا مفاد مقدم ہے، عمران خان کی سیاست میں مستقبل کا لائحہ عمل نہیں ہے لیکن اب حکومت فراخدلی دکھائے۔ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مفاہمتی پالیسی کو مزید فروغ دینے کی اپیل کی۔ قبل ازیں اسلام آباد پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خورشید شاہ نے چترال میں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان روانہ کر تے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے دو سال کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس کی توسیع کرکے اچھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ سے ڈی سیٹ نہ ہو کیونکہ عمران خان چاہتے ہیں لڑائی ہو اور وہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ سے باہر ہوں کیونکہ عمران خان کے پاس عوام کو دینے کےلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قائد اعظم کا پاکستان ختم کرکے اپنا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف متفقہ طور پر تحریک واپس لی جائے اور پارلیمنٹ سے لڑائی عمران خان کے فائدے میں ہے۔