Wednesday, May 8, 2024

چاہتے ہیں الیکشن کمیشن میں غیرجانبدار بندہ آئے، میاں اسلم اقبال

چاہتے ہیں الیکشن کمیشن میں غیرجانبدار بندہ آئے، میاں اسلم اقبال
December 8, 2019
لاہور (92 نیوز) چاہتے ہیں الیکشن کمیشن میں غیرجانبدار بندہ آئے، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسے تو باہر سے آنا شروع ہو گئے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں مفروروں سے پیسہ واپس لائیں گے۔ میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ مریم نواز نے کورٹ میں خود اپلائی کیا ہے، جن کی جائیدادیں باہر ہیں وہ پاکستان کے بارے میں باہر کیا سوچ رہے سب کو پتہ ہے۔ پاکستان آنا تب پسند کریں گے جب ان کو پتہ ہو کہ ہماری حکومت آئے گی۔ یہ لوگ کرپشن کے آئن سٹائن ہیں۔ لندن میں پلان بن رہا ہے کہ آنیوالے وقت میں کیسے غریب عوام کی جیب کاٹنی ہے اور پیسہ لوٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 32 کمپنیوں میں سے 1 میں ہی 40 سے 50 ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے، تمام بین الاقوامی اداروں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صیح سمت میں جا رہی ہے، معیشت ان بھاگے ہوئے لوگوں کی خراب ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا 35 فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، آئندہ آنیوالے دنوں میں عوام کو ریلیف ملتا نظر آئے گا۔ سندھ میں آٹے کا تھیلہ 1000 کا ہے جبکہ پنجاب میں 810 روپے کا ہے، ہم منافع خوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا عدالت جب بھی کوئی فیصلہ دیتی ہے تو حکومت اس کو مانتی ہے، عدالت نے کہا کہ انہیں ریلیف دے دو ہم نے دے دیا،رداری نے آخر کار عدالت میں ہی جانا ہے، عدالت زرداری کے بارے میں کچھ کہے گی تو ہی حکومت کچھ کرے گی، اپوزیشن والے بیماری پر سیاست کر رہے ہیں۔