Thursday, April 25, 2024

چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت پانے والے وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے چھتیس برس بیت گئے

چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت پانے والے وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے چھتیس برس بیت گئے
November 23, 2019
 لاہور (92 نیوز) چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت پانے والے وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے چھتیس برس بیت گئے۔ وحید مراد نے ہیرا اور پتھر، دیور بھابی، ارمان، انسانیت اور دوراہا جیسی کئی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا جنم دن دو اکتوبر انیس سو اڑتیس ہے۔ بچپن سے اداکاری کے شوقین وحید مراد نے بے شمار فلموں میں فن کے جوہر دکھائے۔ خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد لاکھوں دلوں میں گھر کر گئے۔ انہیں فلم ہیرا اور پتھر، ارمان ، عندلیب اور مستانہ ماہی میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ دو ہزار دو میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے فلم سمندر‘ اور ’اشارہ‘ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ تئیئس نومبر انیس سو تراسی کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔