Thursday, May 9, 2024

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 81 ویں سالگرہ، گوگل کا بھی خراج عقیدت

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 81 ویں سالگرہ، گوگل کا بھی خراج عقیدت
October 2, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے چاہنے والے آج ان کی 81 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گوگل نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل وحید مراد کےنام کر دیا۔ خوبصورت شخصیت، دلکش آواز اور بے پناہ صلاحتیوں کے مالک وحید مراد لاکھوں دلوں کی دھڑکن تھے۔ [caption id="attachment_243534" align="alignnone" width="678"]چاکلیٹی ہیرو، وحید مراد، آج 81 ویں سالگرہ، گوگل ڈوڈل، لاہور،92نیوز چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 81 ویں سالگرہ، گوگل کا بھی خراج عقیدت[/caption] فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کایوم پیدائش 2 اکتوبر 1938 ہے، بچپن سے اداکاری کے شوقین وحید مراد نے بےشمار فلموں میں فن کے جوہر دکھائے، خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد لاکھوں دلوں میں گھر کر گئے۔ انہیں فلم ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب اور مستانہ ماہی میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ 2002ء میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے فلم سمندر‘ اور ’اشارہ‘ میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا، 23 نومبرانیس سوتراسی کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔