Tuesday, April 23, 2024

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے
November 23, 2020

چاکلیٹی ہیرو  وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے ، فلم اولاد اُن کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جس کے بعد وحید مراد نے پپچھے مُڑ کر نہ دیکھا اور کابیابیوں کی منزلیں چڑھتے رہے ۔

 

جذبات اور رومانس سے بھرے کردار وحید مراد کی پہنچان بن گئے جنہیں ادا کرنے میں چاکلیٹی ہیرو نے اپنے دور کے ہر اداکار کو پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔

 

وحید مراد نے ہیرا اور پتھر، دیور بھابھی، ارمان، انسانیت اور دوراہا جیسی کامیاب فلموں سمیت 8 پنجابی اور ایک پشتو سمیت 120 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،  ان پر فلامئے گئے گانے آج بھی ہر زبان پر رہتے ہیں ۔

 

پاکستان فلم انڈسٹری کا  ستارہ 23 نومبر 1983 میں ہمیشہ کیلئے رخصت ہوگیا، وحید مراد کی خدمات کے اعتراف میں اُنہیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔