Friday, April 26, 2024

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد آج زندہ ہوتے تو 83 ویں سالگرہ مناتے

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد آج زندہ ہوتے تو 83 ویں سالگرہ مناتے
October 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) خوبصورت شخصیت، دلکش آواز اور شاندار اداکاری، چاکلیٹی ہیرو وحید مراد آج زندہ ہوتے تو 83 ویں سالگرہ مناتے۔

فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا جنم دن دو اکتوبرانیس سواڑ تیس ہے۔ بچپن سے اداکاری کے شوقین وحید مراد نے بےشمار فلموں میں فن کے جوہر دکھائے۔ خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد لاکھوں دلوں میں گھر کر گئے۔

 انہیں فلم ہیرا اور پتھر، ارمان ، عندلیب  اور مستانہ ماہی  میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ دو ہزار دو میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے فلم سمندر‘ اور ’اشارہ‘ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

تئیئس نو مبر انیس سو تراسی کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔