Thursday, March 28, 2024

چاول کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

چاول کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
November 29, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک)چاول یوں تو پوری دنیا میں شوق سے خوراک کا حصہ بنایا جاتا ہے لیکن چاول کا زیادہ استعمال شوگر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ۔

تٖفصیلات کےمطابق ایشیا جہاں چاول کی 90 فیصد مقدار کھائی جاتی ہے، وہاں اسے ایسی اجناس مانا جاتا ہے جو لگ بھگ ہر غذا کا حصہ ہوتی ہے مگر ابھی تک کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ  نشاستہ کا زیادہ استعمال انسانی جسم کےلئے ٹھیک نہیں ہے  جبکہ چاول میں نشاستہ کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سفید چاول کا بہت زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ اسکی ایک پلیٹ میں 200 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاص طریقے سے چاول پکا کر اس میں موجود کیلوریز کو 50 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے اور اسے صحت کیلئے زیادہ مفید بنایا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چاول پکانے کیلئے جب پانی ابالا جاتا ہے تو اس میں کچے چاول ڈالنے سے قبل ناریل کا تیل شامل کر دیں۔ محققین کا کہنا تھا ناریل کے تیل کی مقدار چاول کے وزن کے 3 فیصد کے برابر ہو۔ جب چاول پک جائیں تو اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کھا لیں۔ اس تحقیق کو امریکن کیمیکل سوسائٹی کی ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا ۔