Thursday, April 25, 2024

چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، کیمیکل رپورٹ میں زہریلی دوا نہ ملنے کی تصدیق

چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، کیمیکل رپورٹ میں زہریلی دوا نہ ملنے کی تصدیق
December 10, 2021 ویب ڈیسک

لاڑکانہ (92 نیوز) لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے میں روہڑی کیمیکل لیبارٹری کیجانب سے جاری طالبہ کے اجزاء کی کیمیکل رپورٹ میں کوئی بھی زہریلی دوا یا دیگر اشیاء نہ ملنے کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کا موبائل فون، چار یوایس بیز ،کپڑوں سمیت رسی  کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ کی مبینہ  خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے بھی کالج کے ہاسٹل میں ایک طالبہ خودکشی کر چکی ہے۔