Friday, May 10, 2024

چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی ، مریض رات بھر فرش پر پڑا رہا

چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی ، مریض رات بھر فرش پر پڑا رہا
October 6, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز) محکمہ صحت بے حسی اور چانڈکا اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی انتہا ہوگئی ، مریض چانڈکا اسپتال کے فرش پر پڑا رہا، مریض کے پیروں میں زخم کے باعث کیڑے پڑ گئے تھے۔ بلاول بھٹو کے حلقے میں باقرانی روڈ پرغریب شخص زندگی اور موت کے دوراہے پر ایڑیاں رگرتا رہا، مریض کے پاوُں میں زخم سے کیڑے پڑ گئے تھے۔ محکمہ صحت سندھ  کی بے حسی پر سوشل ورکر نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹروں کو رحم نہ آیا، ڈاکٹروں  نے زخمی شخص کو رات بھر بغیر علاج فرش پر رکھا۔ [caption id="attachment_244360" align="alignnone" width="500"] چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی ، مریض رات بھر فرش پر پڑا رہا[/caption] سوشل ورکر کی اپیل پر پاک رینجرز کے جوان اور ڈاکٹر چانڈکا اسپتال پہنچے اور زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی۔