Saturday, April 20, 2024

چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین، مفتی منیب کی فواد چودھری پر تنقید

چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین، مفتی منیب کی فواد چودھری پر تنقید
July 23, 2020
کراچی (92 نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے وفاقی وزیر فواد چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چاند کے سائز کو دیکھ کر تاریخ کا تعین کرنا فلکیات یا سائنس کی کون سی کتاب میں لکھا ہے؟۔ مفتی منیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ جس شخص کو سائنس کی مبادیات کا علم نہیں ہے، وہ خود کو سائنس کا امام بنا کر پیش کر رہا ہے، فواد جی! یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا۔