Friday, March 29, 2024

امریکی کمپنی کا دو افراد کو چاند کی سیر کرانے کا اعلان

امریکی کمپنی کا دو افراد کو چاند کی سیر کرانے کا اعلان
March 1, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) چاند کی سیر کرنے کے خواب حقیقت میں بدلنے لگے۔ امریکا کی ایک نجی کمپنی آئندہ سال دوسیاحوں کو چاند کا چکر لگوائے گی۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے تعاون سے 47سال بعد کوئی امریکی خلا کا سفر کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نجی راکٹ کمپنی سپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ اسے دو افراد نے چاند کے گرد چکر لگوانے کیلئے خطیررقم ادا کی ہے جس کے بعد ان سیاحوں کو 2018ء میں چاند کا چکر لگوانے کا منصوبہ بنا لیا گیاہے۔

سپیس ایکس کے مالک ایلن مسک کا کہنا ہے کہ یہ دو افراد نظام شمسی میں انتہائی تیزی سے اور وہاں تک سفر کریں گے جہاں اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا لیکن وہ چاند پر اتریں گے نہیں۔

انہوں نے ان افراد کی شناحت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا وہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور وہ کوئی ہالی وڈ کے ادکار بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خطرے کو کم سے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن یہ ختم نہیں ہوگا۔