Friday, April 19, 2024

چاند پر ممکنہ حائل رکاوٹوں کی ریس روکی نامی ٹیم نے جیت لی، پندرہ ریاستوں کی ٹیموں نے حصہ لیا

چاند پر ممکنہ حائل رکاوٹوں کی ریس روکی نامی ٹیم نے جیت لی، پندرہ ریاستوں کی ٹیموں نے حصہ لیا
April 19, 2015
الاباما (ویب ڈیسک) امریکا کے سپیس اور راکٹ سینٹر میں چاند پر ممکنہ حائل رکاوٹوں کی ریس روکی نامی ٹیم نے جیت لی۔ میکسیکو، جرمنی، بھارت اور روس سمیت پندرہ ریاستوں کے طالب علموں میں مستقبل کے اہداف کو اجاگر کرنے کے لیے  چاند پر ممکنہ حائل رکاوٹوں کے حوالے سے چار سو دو میٹر فاصلے کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ ریس کااہتمام طالب علموں کی تکنیکی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ ناسا سے وابستگی نئی نسل کے سائنسدانوں اور انجئنیرز کے عزم  کو ظاہر کرتا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ سترہ منفرد رکاوٹیں آتش فشاں، بیسن اور مصنوعی کھیتوں کے ملبے سے مشابہت رکھتی ہیں جبکہ ریس کے شرکا کے راستے میں گول مول پتھروں اور قدیم لاوا کے اضافی بہاؤ جیسی مختلف رکاوٹیں بھی حائل کی گئیں۔ ناسا کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ بہترین نقشے کا ایوارڈ روکی نامی ٹیم کو دیا گیا ہے۔ طالب علموں کو روور چیلنج کے لیے کٹھن راستوں کا نقشہ تیار کرنا تھا۔