Thursday, April 25, 2024

چاند پر ایک ماہ رہائش کی قیمت 325 ہزار ڈالر سے زائد ہوگی

چاند پر ایک ماہ رہائش کی قیمت 325 ہزار ڈالر سے زائد ہوگی
April 6, 2021

لندن (ویب ڈیسک) چاند پر زندگی بسر کرنا ایک ایسا خواب ہے جو ماہرین فلکیات کئی عشروں سے دیکھ رہے ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیے کئی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تیزی سے کام کیا جا رہا ہے کہ سطح چاند کو انسانی آبادی کے لیے مسخر کیا جا سکے، اس سلسلے میں کئی رپورٹس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

سعودی میگزین کے مطابق 1959 میں چاند پر پہلا روبوٹک جہاز  اترا، اس کے بعد انسان اس قابل ہوا کہ وہ چاند پر قدم رکھ سکے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ چاند کی سطح پر رہنے میں کتنا خرچ آتا ہے؟

مالی اور ریئل اسٹیٹ بروکریج میں مہارت رکھنے والی برطانوی کمپنی نے ایک نظریہ پیش کیا جس میں چاند کی سطح پر زندگی گزارنے کے اخراجات کی وضاحت کی گئی تھی، جس میں وہاں رہائش گاہ بنانے کی صلاحیت بھی شامل ہے، کمپنی کے مطابق رہائش کی قیمت ایک ماہ کے لیے 325 ہزار ڈالرسے زائد بنتی ہے۔

اس قیمت میں متعدد سہولیات زندگی کی انڈور تفصیلات کی قیمت بھی شامل ہے جس میں ونڈوز، نامیاتی توانائی کے ذرائع، ہوا سے بچاؤ کے آلات، صنعتی طاقت کے ایئر پمپ اور ہیٹر شامل ہیں۔ یوں اوسط گھر کی کل لاگت 48 ملین ڈالر بنتی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے مختلف عوامل کا ایک مجموعہ تیار کیا تاکہ زمین کی سطح پر مکان بنانے کی لاگت کا حساب کیا جاسکے، جس میں عمارت کا مواد، مشن کو مکمل کرنے کے لیے ضروری خلابازوں کے چاند کے سفر کی لاگت، اور اس سامان کو پہنچانے میں اوسطاً لاگت شامل ہے۔