Monday, September 16, 2024

چالیس ہزار سکولوں کو سکیورٹی دینا ہمارے لئے چیلنج ہے : قائم علی شاہ

چالیس ہزار سکولوں کو سکیورٹی دینا ہمارے لئے چیلنج ہے : قائم علی شاہ
February 12, 2016
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ چالیس ہزارسکولوں کی سیکورٹی ہمارے لیئے چیلنج ہےہماری مکمل کوشش ہے کہ اسکولوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی  میں ایک بار پھرخطرے کی گھنٹی بج گئی ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تین بزدلانہ کارروائیوں نے ایک بار پھر شہرمیں خوف پھیلا دیا۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چالیس ہزار اسکولوں کی سیکورٹی ہمارے لیئے چیلنج ہےہماری مکمل کوشش ہے کہ اسکولوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ وفاق اور دیگر صوبوں کو نہ بھولے کہتے ہیں کہ دیگر صوبوں میں سیکورٹی کی حالت ہم سے زیادہ خراب ہے۔ اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں لیکن صرف بیانات جاری کرکے جان چھڑا لی جاتی ہےحکومت کب سکولوں کی سیکورٹی پرایوان میں بات کریگی۔ کیوں دوسالوں سے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پالیسی نہیں لائی جارہی۔ سندھ حکومت کا دفاع کرنے کے لئے نثارکھوڑو بھی میدان میں آگئے کہتے ہیں حکومت سو نہیں رہی کام  کر رہی ہےسکولوں کی سیکورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔