Friday, April 26, 2024

چالیس ارب روپے کے ٹیکسوں کے خلاف تحریک انصاف کا لاہور میں مظاہرہ

چالیس ارب روپے کے ٹیکسوں کے خلاف تحریک انصاف کا لاہور میں مظاہرہ
December 2, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف منی بجٹ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر اراکین نے مظاہرے کے بعد وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف مارچ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چالیس ارب کے نئے ٹیکسز کے خلاف اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی قیادت میں اراکین نے پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا۔ پلے کارڈز اٹھائے ایم پی ایز نے نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے فی الفور ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیدڑ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں۔ آئی ایم ایف کی ہدایات پر پاکستانیوں کی کمر توڑی جا رہی ہے مگرتحریک انصاف اس معاملے پر چپ نہیں رہے گی۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے چیئرنگ کراس پر دھرنا بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن سمیت مختلف بہانے بنا کر بیوقوف نہیں بنا سکتی۔