Friday, March 29, 2024

چالباز کو چالبازی مہنگی پڑ گئی، پندرہ سال پابندی کا خدشہ

چالباز کو چالبازی مہنگی پڑ گئی، پندرہ سال پابندی کا خدشہ
April 13, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) شطرنج کے کھیل میں فتح اسی کو ملتی ہے جو اچھا چالباز ہو لیکن جارجیا کے ایک گرینڈ چیس ماسٹر نے ایسی چالبازی دکھائی کہ ان پر پندرہ سال کی پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ گائی اوز میچ کے دوران واش روم جا کر اسمارٹ فون سے چالیں سیکھتے ہوئے پکڑے گئے۔ دبئی اوپن چیس ٹورنامنٹ کے میچ میں آرمینیا کے کھلاڑی ٹائیگران پیٹروشیئن نے انتظامیہ سے شکایت کی کہ ان کے حریف گائی اوز نیگا لیڈزے بار بار واش جا رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو یہ بھی بتایا کہ گائی اوز ہر بار ایک ہی واش روم میں جاتے ہیں جب کہ باقی دو واش روم بھی خالی ہیں۔ انتظامیہ نے اس واش روم کی تلاشی لی تو وہاں سے ٹوائلٹ پیپر میں لپٹا ایک اسمارٹ فون ملا جس پرایک چیس ایپلی کیشن میں ٹائیگران اور گائی اوز کی گیم اوپن تھی۔ گائی اوز نے اگرچہ اس کی ملکیت سے انکار کیا لیکن انتظامیہ نے انہیں ٹورنامنٹ سے نکال دیا۔