Friday, March 29, 2024

چالان نہ کروانے پر ٹریفک وارڈن کا رکشا ڈرائیورپر بدترین تشدد

چالان نہ کروانے پر ٹریفک وارڈن کا رکشا ڈرائیورپر بدترین تشدد
December 11, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں  ٹریفک وارڈنز نے غریب رکشا ڈرائیور  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،  مقامی تاجر بھی  رکشا ڈرائیورز کی حمایت کے لیے سڑک پر نکل آئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک  بلاک  کردی۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں صدر میٹرو اسٹشین کے قریب رکشا ڈرائیور لیاقت خان کو  انسپیکٹر فیاض اور اسکے ساتھی دو وارڈنز نے چالان نہ کروانے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جسکو بچانے کے لیے پاس سے گزرنے والے مقامی تاجر اکٹھے ہوگئے جس پر ٹریفک وارڈنز  موقع سے فرار ہوگئے۔ دیگر رکشا ڈرائیوروں نے مقامی تاجر وں کے ساتھ ملکر  احتجاجاً مری روڈ کو بلاک کردیا،اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو تسلی دیکر  پر امن منتشر کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن انتہا ئی بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور بلاجواز چالان کرتے ہیں۔