Thursday, May 9, 2024

چالان ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ ایپ متعارف

چالان ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ ایپ متعارف
February 17, 2020
لاہور ( 92 نیوز) چالان ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ ایپ متعارف کرا دی گئی ، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ٹریفک سیکٹر نیو انار کلی  لاہور آفس کا افتتاح کردیا۔ سی ٹی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو ایپ کے متعلق بریفنگ دی، سی ٹی او  لاہور کے مطابق ای پیمنٹ ایپ کے ذریعے شہری چالان کی رقم آن لائن جمع کروا کرفوری اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ای پیمنٹ ایپ کے ٹیسٹ رن کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔