Monday, May 13, 2024

چاغی نوکنڈی کے قریب پاک ایران شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم ، دو افراد جاں بحق

چاغی نوکنڈی کے قریب پاک ایران شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم ، دو افراد جاں بحق
May 29, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) چاغی کے قریب پاک ایران شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق ایک گاڑی ایرانی پٹرول سے لوڈ تھی جو دوسری پک اپ سے ٹکرا گئی۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیے۔ ٓگ سے جھلس کر جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد ناقابل شناخت ہیں۔