Friday, March 29, 2024

چاغی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چاغی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
November 27, 2016

کوئٹہ (92نیوز) چاغی میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام، ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، زیرزمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ لانچر، دستی بم، مارٹر گولے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے گردی جنگل اور پوستی کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوان زیرزمین چھپایا گیا بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

برآمد اسلحے میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ، مارٹر کے گولے، اینٹی پرسن مائنز سمیت دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تخریب کار اسلحہ افغانستان سے پنجگور کے راستے گردی جنگ منتقل کر رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی۔