Friday, April 19, 2024

چاغی : خفیہ ایجنسی کی کارروائی میں القاعدہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کا سربراہ ہلاک ،بیوی اور بچے زیر حراست

چاغی : خفیہ ایجنسی کی کارروائی میں القاعدہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کا سربراہ ہلاک ،بیوی اور بچے زیر حراست
August 2, 2015
چاغی(92نیوز)بلوچستان کے علاقے چاغی میں خفیہ ایجنسی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم القاعدہ کا بلوچستان اور جنوبی پنجاب کا سربراہ عمر لطیف عرف لقمان مارا گیا جبکہ اسکی بیوی اور دو بچوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے  پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ  حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ  بلوچستان اور جنوبی پنجاب کا سربراہ عمر لطیف عرف لقمان کو ہلاک کر دیا جبکہ اسکی بیوی اور بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ عمر لطیف عرف لقمان 10ماہ قبل افغانستان کے علاقے نمروز سے بلوچستان کے علاقے منتقل ہوا تھا اور یہاں سے القاعدہ نیٹ ورک کی کارروائیوں کو سپروائز کرتا تھا اس کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے تھی جبکہ اس کا بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قبل ازیں  آج صبح حساس ادارے نے کوئٹہ کے علاقے سرور ٹاون  میں کارروائی کرتے ہوئے جی ایچ کیو اور حساس اداروں کے دفاتر پر حملوں میں   ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔