Friday, April 26, 2024

چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد میں بلوچستان کے علاقے چاغی اور نوشکی میں فور جی سروسز کی فراہمی کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شرکت کی ۔ یونیورسل سروس فنڈ کے تحت فور جی سروسز فراہمی کے معاہدے پر یو ایس ایف کے سی ای او حارث چوہدری اور ٹیلی نار کے عرفان وہاب خان نے دستخط کئے ۔

معاہدے کے تحت وزارت آئی ٹی ایک ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے چاغی و نوشکی کے 170 دیہاتوں میں 4 جی سروسز فراہم کرے گی ۔ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ایک ارب 36 کروڑ کی لاگت سے چاغی اور نوشکی کے گاوں دیہات میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جائیں گی ۔ بلوچستان میں 8 اعشاریہ 4 ارب کے آئی ٹی منصوبے جاری ہیں  ۔ ای کامرس ای ، ایجوکیشن اور ای صحت کیلئے کنیکٹوٹی ضروری ہے ۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوشکی اور چاغی کے اضلاع میں فور جی سروسز کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ 70 سے 80 ہزار زائرین اسی روٹ سے ٹریول کرتے ہیں۔ بلوچستان کے نوجوان فور جی سروسز کی فراہمی سے مستفید ہونگے ۔