Thursday, March 28, 2024

چارٹر آف کرپشن کی دس سالہ پارٹنرشپ تحریک انصاف نے اِن سونگنگ یارکر سے توڑ دی

چارٹر آف کرپشن کی دس سالہ پارٹنرشپ تحریک انصاف نے اِن سونگنگ یارکر سے توڑ دی
March 15, 2019
باجوڑ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو مقروض کیا اور اب کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوریت نہیں، بڑے ڈاکو خطرے میں ہیں۔ باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے ساتھ کبھی مفاہمت نہیں کریں گے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی، دو این آر اوز نے ملک کا بہت نقصان کیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ الیکشن جیتنے کےلیے بھارت کوئی کارروائی نہ کردے، سکیورٹی فورسز اور قبائلیوں کو چوکنا رہنا ہوگا، سب جانتے ہیں قبائلی علاقہ کتنی مشکلوں سے گزرا، آسانی کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور پاکستان 1965 کا ایرانی ساتھ نہیں بھولے گا وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا کہ عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو معاف کریں گے نہ ہی اب کوئی این آر او سائن ہوگا، ساٹھ سال میں پاکستان کا قرضہ چھ ہزار ارب تھا، زرداری ، نواز کی دس سالہ پارٹنر شپ میں قرض تیس ہزار ارب تک پہنچ گیا، تحریک انصاف نے ان سوئنگ یارکر سےان کی پارٹنر شپ توڑی۔ اُنہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں چارٹرآف کرپشن تھا، کرپشن کےساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں کریں گے، منی لانڈرنگ کرنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حقوق کےلیے کھڑے کشمیریوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کیا جائے، ملک کی بہتری کےلیے مودی سے بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بھارت کی ایک جماعت نفرتیں پھیلا کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، بھارت کی ایک شرارت کا دفاع پاک فضائیہ نے بھرپور انداز میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اونچ نیچ زندگی کا حصہ ہوتی ہے، معاشی طورپر برے وقت سے گزررہےہیں، قبائلی علاقے کی مدد نہ کی تو دشمن یہاں انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے، این ایف سی ایوارڈ میں سے تین فیصد قبائلی علاقے کو دیں گے۔ کپتان نے مزید کہا کہ سارے باجوڑ میں صحت کارڈ لے کر آ رہے ہیں ، دو ارب روپے روزگار اسکیم کیلئے مختص کر رہے ہیں، فاٹا یونیورسٹی کا کیمپس کھل رہا ہے،اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں ۔