Saturday, May 11, 2024

چاروں صوبوں کا لاک ڈاؤن پیر سے کھولنے کا اعلان

چاروں صوبوں کا لاک ڈاؤن پیر سے کھولنے کا اعلان
May 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چاروں صوبوں کا لاک ڈاؤن آج کے بجائے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ صوبوں نے پیر سے چھوٹے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ہفتے کے روز سے لاک ڈاؤن کھولنے کے بیان سے کچھ کنفیوژن پیدا ہو گئی تھی۔ جسے صوبائی حکومتوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کر کے دور کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے چار دن چھوٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی پیر کو کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔ خیبرپختونخوا نے ہفتے اور اتوار کے ساتھ جمعے کو بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ بلوچستان حکومت نے بھی 11 مئی پیر سے صوبے میں کپڑے، جوتے، درزی اور ملبوسات کے کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی۔