Tuesday, April 23, 2024

چاروں صوبوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں دکانیں سیل، ٹرانسپورٹس بند

چاروں صوبوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں دکانیں سیل، ٹرانسپورٹس بند
June 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان چاروں صوبوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں دکانیں سیل اور ٹرانسپورٹس بند کردی گیئں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کے تحت پنجاب میں 965 دکانیں اور 715 ٹرانسپورٹس بند کر دی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں ایس او پیز فالو نہ کرنے پر 186 دکانیں سیل ، 106 ٹرانسپورٹس بند اور جرمانے کئے گئے۔ ادھر سندھ میں ضابطہ کار کی 826 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، 81 دکانیں جرمانے کیساتھ سیل کردی گئیں۔ بلوچستان میں ضابطہ کار کی 705 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، 629 دکانیں، 3 صنعتیں سیل، 15 ٹرانسپورٹس کو جرمانے کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں ضابطہ کار کی 267 خلاف ورزیاں، 96 دکانیں سیل، 56 ٹرانسپورٹس بند اور جرمانے کئے گئے، اسلام آباد میں ضابطہ کار کی 44 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، 29 دکانیں، 2 صنعتیں سیل، 13 ٹرانسپورٹس بند کی گئیں۔ آزاد کشمیر میں ضابطہ کار کی 972 خلاف ورزیاں، 168 دکانیں سیل، 202 گاڑیاں بند جبکہ متعدد کو جرمانے کئے گئے، چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں احتیاطی تدابیر پر آگہی مہم بھی جاری ہے۔