Tuesday, April 16, 2024

چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج

چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج
July 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے خلاف کیس  کا  محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا درخواست گزار بین الصوبائی مینجمنٹ سروس سے تعلق رکھتا ہے۔ درخواست گزار نے اتھارٹیز سے رابطے کی بجائے براہ راست اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ آئین کے مطابق چیف سیکرٹریز کی تعیناتی کو پہلے متعلقہ حکام کے سامنے چیلنج کیا جاتا۔