Monday, September 16, 2024

چارنوجوانوں کی شہادت کےخلاف کشمیریوں کا کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرہ

چارنوجوانوں کی شہادت کےخلاف کشمیریوں کا کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرہ
April 16, 2016
کپواڑا(92نیوز)مقبوضہ  کشمیر میں چار نوجوانوں کی شہادت کے خلاف وادی  کےمختلف علاقوں میں  کرفیوکےباوجود مظاہرے کئےگئےجبکہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا کپواڑا میں قابض  فوج کی نہتے  مظاہرین پر فائرنگ سے ایک اور طالب علم  شہیدہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج جتنابھی ظلم کرلے،کشمیریوں کی آوازکودبانہیں سکتی مقبوضہ کشمیرمیں  چار افرادکی شہادت کےخلاف حریت قیادت کی کال پر آج بھی وادی میں ہڑتال رہی سری نگر ،ہنڈوارا اور کپواڑا میں کرفیوکو تین روز گزر گئے ہیں لیکن   بہادرکشمیری اپنےحق کےلئےآوازبلندکرنےکےمقدسےپیچھےنہ ہٹےکرفیو کے باوجود  نمازجمعہ کے بعدبھارتی مظالم کےخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے اس دوران  تمام کاروباری مراکز بندرہے۔ جمعرات کوبھی سرینگرسمیت وادی بھر میں ہڑتال کی گئی تھی کئی علاقوں میں قابض پولیس نے کشمیری مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اورمتعددافرادکوزخمی کردیا۔کٹھ پتلی حکومت نے بارہ مولا، کپواڑہ ، بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی   بندکردی ہےجس سےشہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے۔