Sunday, September 8, 2024

چارمیں سے2وکٹیں گرگئیں،تیسری وکٹ بُدھ کوگرجائےگی:عمران خان

چارمیں سے2وکٹیں گرگئیں،تیسری وکٹ بُدھ کوگرجائےگی:عمران خان
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چار میں سے دو وکٹیں گر چکی ہیں تیسری وکٹ بدھ کے روز گر جائے گی عمران خان نے ایک بار پھر چئیرمین نادرا اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  ایک دفعہ پھر الیکشن کمیشن ارکان اور چیئرمین نادرا پر خوب برسے ساتھ ہی کپتان نے اُن سے مستعفی ہونے کا دوبارہ مطالبہ کر دیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف فوجداری کارروائی ہونی چاہیے۔ انتخابات میں بے ضابطگیاں پاکستانی قانون کے مطابق فوجداری نوعیت کا کیس ہےانتخابات میں دھاندلی کرنے والے  مجرموں کو پکڑے بغیر الیکشن ریفارمز کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ بدھ کو ن لیگ کی تیسری وکٹ گرنے والی ہے۔ دھرنے کےنام پر فوج کو بدنام کیا گیا فوج کو بدنام کرنا ن لیگ کی پُرانی عادت ہے۔ کپتان نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے ہمیں مطمئن نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر نکلیں گے۔