Sunday, September 8, 2024

چارسدہ یونیورسٹی کے شہید لائبریرین کی دو ہفتے بعد شادی تھی‘ اہل خانہ غم سے نڈھال

چارسدہ یونیورسٹی کے شہید لائبریرین کی دو ہفتے بعد شادی تھی‘ اہل خانہ غم سے نڈھال
January 20, 2016
پشاور (92نیوز) چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی کا اسسٹنٹ لائبریرین بھی دہشت گردوں کی سفاکی کا نشانہ بن گیا۔ دو ہفتے بعد افتخار کے سر پرسجا سہرا دیکھنے کی خواہش دم توڑ گئی تو بھائی غم سے نڈھال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول سانحہ کو دہرایا تو واقعے کے چار زخمی پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے۔ ان میں باچا خان یونیورسٹی کا اسسٹنٹ لائبریرین افتخار بھی شامل تھا۔ سینے پر گولی کھانے والا افتخاراسپتال پہنچتے ہی شہادت کے رتبے پر پہنچ گیا۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں افتخار کی دار فانی سے کوچ کرجانے کی خبر ان کے بھائی پر قیامت بن کر گری۔ غم سے نڈھال یونس کا دو ہفتے بعد بھائی کے سر پر شادی کا سہرا دیکھنے کا ارمان چکنا چورہوگیا۔ غم سے نڈھال یونس اپنے بھائی کے قاتلوں کا کو منطقی انجام تک پہنچانے کی دہائی دیتا رہا۔