Thursday, April 18, 2024

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی سانحہ کو تین سال ہو گئے

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی سانحہ کو تین سال ہو گئے
January 20, 2019
 پشاور (92 نیوز) چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی سانحہ کو تین سال ہو گئے۔ تین سال قبل آج ہی کے دن سفاک دہشتگردوں نے یونیورسٹی اور ہاسٹل کے در و دیوار کو طلبہ کے خون سے رنگین کیا تھا۔ تین سال قبل بیس جنوری 2016 کی صبح چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کے ہاسٹل کیفے ٹیریا میں طلباء حسب معمول ناشتہ کررہے تھے کہ امن اور تعلیم دشمن اچانک حملہ آورہوئے۔ اندھا دھند فائرنگ کی، دستی بم پھینکے اور سانحہ اے پی ایس پشاور دہرانے کی کوشش کی۔ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا کا دروازہ بند ہونے کے باعث حملہ آوروں نے ہاسٹل کے کمروں کا رخ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ سانحہ میں بائیس طلبہ شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سیکڑوں طلبہ کو سیکیورٹی فورسز نے بچا لیا تھا۔ سانحہ کے دکھ اور صدمے نے طلبہ اور جامعہ کے اساتذہ کو ذہنی تکلیف میں مبتلا کئے رکھا۔ لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کا جنون رکھنے والی بہادر قوم  نے صورتحال کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ اپنے عزم و استقلال سے نہ صرف امن بلکہ علم کی شمع بھی روشن رکھی ۔