Thursday, May 2, 2024

چارسدہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

چارسدہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
September 16, 2018
شبقدر (92 نیوز) چارسدہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار ایک سو بہتر جوان پاس آؤٹ ہوئے۔ 9 ماہ کا کورس مکمل کرنے والے 1172 جوان پاس آؤٹ ہوئے۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوان ملک کی خاطر تن، من اور دھن کی بازی لگانے کے لئے پرعزم نظر آئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر فرنٹیئر کانسٹبلری کی قربانیوں کسی سے ڈھکی چپھی نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ ایف سی نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی دیگر ممالک میں فرائض سر انجام دی ہیں، ایف سی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔