Sunday, September 8, 2024

چارسدہ : مولانا فضل الرحمان کی یونیورسٹی آمد پر طلباء کا شدید احتجاج

چارسدہ : مولانا فضل الرحمان کی یونیورسٹی آمد پر طلباء کا شدید احتجاج
January 21, 2016
چارسدہ(92نیوز)سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر طلباء نے سیاستدانوں کے دوروں کو نمائشی قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی کے مین گیٹ پر احتجاج کیا ،مشتعل طلباءنے  مولانا فضل الرحمان کا راستہ  روک لیا اور  شدید نعرےبازی کی۔ تفصیلات کےمطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دوسرے دن سیاستدانوں کا تانتا بندھا رہا تاہم وہاں پہنچنے والے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب گیٹ پر موجود طلباءنے ان کا راستہ روک لیا اور ان کے خلاف نعرہ بازی کی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی آمد کے موقع پر جب طلبہ کو یونیورسٹی کے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا تو وہ مشتعل ہوگئے ، طلبہ نے بعد میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے آگے آکر ان سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم مولانا فضل الرحمان گاڑی سے نہیں اترے جس پر طلبہ مزید مشتعل ہوگئے اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے لگانا شروع کردے ۔ مشتعل طلباءکا مطالبہ تھا کہ سیاستدان محض ان کے زخموں پر نمک پاشی کے کیلئے آتے ہیں ایسے سیاستدان محض میڈیا پر آنے کے بجائے دہشت گردی کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کےلئے اپنا کردار اداکریں،اس سے قبل مشتعل طلباءنے اس وقت مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیا جب وزیراعلیٰ پرویز خٹک یونیورسٹی کے اندر تھے، طلباءنے راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے وفد کا راستہ بھی روکا۔