Monday, May 20, 2024

چارسدہ : غیر ت کے نام پر دو بہنیں قتل

چارسدہ : غیر ت کے نام پر دو بہنیں قتل
May 16, 2016
چارسدرہ(92نیوز)جہالت اور نام نہاد غیرت کے نام پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق چارسدہ کے علاقےترنگزئی میں بھائی نے اپنی دو نوجوان بہنوں کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھ لیا ۔ بہنوں کو موبائل فون پر باتوں کرتے دیکھ کر بھائی طیش میں آگیا اور اس نے فائرنگ کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں  کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔