Friday, April 19, 2024

چارسدہ : سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر نوتعمیر شدہ پل ٹوٹ گیا

چارسدہ : سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر نوتعمیر شدہ پل ٹوٹ گیا
May 9, 2016
  چارسدہ(92نیوز)چارسدہ کے علاقے تنگی میں سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر نو تعمیر شدہ پل ٹوٹ گیا، جس سے  فائر بریگیڈ کی گاڑی کونقصان پہنچا۔ تفصیلات کےمطابق چارسدہ میں سپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر اس وقت ناقص مٹیریل کا پول کھل گیا جب فائر بریگیڈ کی گاڑی نو تعمیر شدہ پل سے گزرنے لگی۔ گاڑی گزری تو پل جواب دے گیا۔ پل ٹوٹنے کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑی پھنس کر رہ گئی اور اس کو نقصان پہنچا۔ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فنڈ سے کی گئی ہے۔