Friday, April 26, 2024

چارسدہ: سرچ آپریشن میں 25افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

چارسدہ: سرچ آپریشن میں 25افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
January 14, 2017

پشاور (92نیوز) چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں باچاخان یونیورسٹی کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران پچیس افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں خودکار ہتھیار اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں باچاخان یونیورسٹی کے اطراف، دوسرہ، پلوسہ، درگئی میں سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں مزید مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مزید نفری طلب کی گئی۔ کئی گھنٹے کے تلاشی آپریشن کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پچیس افراد مشتبہ افراد کو دھرلیا۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے اٹھارہ کلاشنکوف، چھتیس رائفل،  پچھترپستول، آٹھ دستی بم برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران ایک ہیوی مشین گن بھی برآمد ہوئی۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔