Sunday, September 8, 2024

چارسدہ سانحہ کے خلاف کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ سانحہ کے خلاف کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبا کا احتجاجی مظاہرہ
January 22, 2016
کوئٹہ(92نیوز)سانحہ چارسدہ کے بعد جہاں پورے ملک کی فضاء سوگوار ہے وہیں پورے ملک میں واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں کوئٹہ میں بھی اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق باچاخان یونیورسٹی میں معصوم اور نہتے طلبہ کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا ۔ کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ باچاخان یونیورسٹی کے طلباء پر تعلیم عناصر کا حملہ پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو خون میں نہلا دینے سے ناپاک دشمن کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان کے نڈر طلبہ کتاب و قلم کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادینگے احتجاجی مظاہرے کے بعد سانحہ چارسدہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔